جمعہ, جولائی 5, 2024
اشتہار

اسرائیل کی بے گھر فلسطینیوں پر بمباری، 30 سے زائد شہید

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں بربریت کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی بمباری سے ایک بے گھر فلسطینی خاندان کے 9 افراد سمیت مزید 30 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے شجاعیہ کے نزدیک ایک رہائشی بلاک کو مکمل طور پر تباہ کردیا گیا جبکہ مشرقی غزہ کے علاقے منصورہ پر ڈرون حملہ کیا گیا۔

عرب میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے ہزاروں بے گھر فلسطینیوں کو یورپی اسپتال اور خیمہ بستیاں خالی کرنے کی دھمکی کے بعد خان یونس سے ہزاروں بے گھر فلسطینیوں نے نقل مکانی شروع کردی ہے۔

- Advertisement -

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں اب تک بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 19 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔جو در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔

دوسری جانب لبنانی حزب اللہ گروپ کے نائب رہنما نے کہا ہے کہ لبنان اسرائیل سرحد پر جنگ بندی کا واحد یقینی راستہ غزہ میں مکمل جنگ بندی ہے۔

حزب اللہ کے نائب رہنما شیخ نعیم قاسم نے بیروت کے جنوبی مضافات میں گروپ کے سیاسی دفتر میں خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اگر غزہ میں جنگ بندی ہوتی ہے تو ہم بغیر کسی بات چیت کے رک جائیں گے۔

قاسم نے کہا کہ اسرائیل-حماس جنگ میں حزب اللہ کی شرکت اس کے اتحادی حماس کے لیے ایک ”سپورٹ فرنٹ”کے طور پر رہی ہے اور اگر جنگ رک جاتی ہے تو یہ فوجی حمایت باقی نہیں رہے گی۔

فحش اداکارہ کو رقم دینے کا کیس، ٹرمپ کو بڑا ریلیف مل گیا

تاہم، انہوں نے کہا کہ اگر اسرائیل جنگ بندی کے باقاعدہ معاہدے اور غزہ سے مکمل انخلاء کے بغیر اپنی فوجی کارروائیوں کو کم کرتا ہے، تو لبنان اسرائیل سرحدی تنازعہ کے مضمرات کم واضح ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں