منگل, جنوری 28, 2025
اشتہار

اسرائیل کے لبنان پر 145 فضائی حملے، حزب اللہ کے ترجمان سمیت درجنوں شہید

اشتہار

حیرت انگیز

بیروت: دہشتگرد اسرائیل نے لبنان میں 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 145 فضائی حملے کر کے درجنوں شہریوں کو شہید کر دیا۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق لبنان میں حالیہ اسرائیلی حملوں میں مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے مرکزی ترجمان محمد عفیف بھی شہید ہوئے۔ بیروت سمیت دیگر شہروں میں بمباری سے درجنوں عمارتیں تباہ ہوئیں۔

محمد عفیف حزب اللہ قائد حسن نصر اللہ شہید کے مشیر اطلاعات تھے جبکہ وہ المنار ٹی وی کے ڈائریکٹر جنرل بھی رہ چکے ہیں۔

- Advertisement -

اسرائیلی جارحیت سے لبنان میں اب تک 3452 شہری شہید ہو چکے ہیں اور 14500 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔

قیصریہ میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر فلیش بموں سے حملہ کیا گیا تاہم حملے کے وقت وہ گھر پر موجود نہیں تھے۔

ادھر، حزب اللہ سے سرحدی جھڑپوں میں اسرائیل کا ایک فوجی مارا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں