بدھ, اپریل 16, 2025
اشتہار

غزہ میں اسرائیلی ظلم جاری، مزید 23 فلسطینی شہید

اشتہار

حیرت انگیز

بین الاقوامی برادی غزہ میں اسرائیلی بمباری روکنے میں تاحال ناکام، گزشتہ چوبیس گھنٹے میں اسرائیلی حملوں میں 23 فلسطینی شہید ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شمالی غزہ میں بمباری میں 3 جبکہ جنوبی غزہ میں 11 فلسطینی شہید ہوئے۔

حماس کا کہنا ہے اسرائیلی حملے کے بعد عسکری گروپ سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے، جن کے پاس امریکی-اسرائیلی یرغمالی موجود ہے۔

حماس کے ترجمان ابو عبیداللہ کا کہنا ہے اس گروپ سے رابطہ بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، گزشتہ ہفتے حماس نے 21 سال کے امریکی اسرائیلی الیگزینڈر کی ویڈیو دکھائی تھی۔

دوسری جانب غزہ میں معصوم فلسطینیوں کی قاتل اسرائیلی فوج نے بوکھلاہٹ کا شکار ہونے پر اپنے ہی لوگوں پر لڑاکا طیارے سے بم گرا دیا۔

منگل اور بدھ کی درمیانی شب اسرائیلی لڑاکا طیارے نے جنوبی غزہ کی سرحد کے قریب چھوٹے سے علاقے نیر یتزاک پر بم گرا دیا جہاں یہودی آباد ہیں۔

بعدازاں اسرائیلی دفاعی فورسز نے واقعے کو تکنیکی خرابی قرار دیتے ہوئے مزید تفصیلات بتانے سے انکار کیا۔

بیان میں بتایا گیا کہ تھوڑی دیر پہلے آئی ڈی ایف کے لڑاکا طیارے سے بم گرا جو غزہ پٹی میں ایک مشن کیلیے جا رہا تھا، بم تکنیکی خرابی کی وجہ سے نیر یتزاک کے قریب ایک کھلے علاقے میں گرا جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

نیتن یاہو غزہ پہنچ گئے، حماس کو نتائج بھگتنے کی دھمکی

جبکہ ترجمان نیر یتزاک نے بتایا کہ اسرائیلی فوج سے رابطے میں ہیں، واقعے کی مکمل تحقیقات کی توقع ہے۔ علاقے کی آبادی تقریباً 550 یہودیوں پر مشتمل ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں