ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

غزہ: اسرائیلی مظالم جاری، مزید 40 فلسطینی شہید

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ میں اسرائیلی مظالم کا سلسلہ تاحال جاری ہے، تازہ کارروائی کے دوران ایک ہی خاندان کے 10 افراد سمیت 40 فلسطینی شہید ہو گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی شہری دفاع کے ترجمان محمود بسال کا کہنا تھا کہ ہمارے عملے نے خان یونس کے مشرق میں بنی سہیلہ کے علاقے میں ایک ہی خاندان کے 10 شہداء سمیت بڑی تعداد میں زخمی برآمد کیے ہیں۔

فلسطینی شہری دفاع کے اہلکار کے مطابق ایک اور حملے میں غزہ کے تال الزعتر میں 2 مکانات پر بمباری کی گئی، جہاں شہری دفاع کے عملے نے 5 شہداء کی میتیں برآمد کیں۔

فلسطینی شہری دفاع کے مطابق اسرائیلی مظالم کے نتیجے میں 40 شہریوں کی شہادت ہوئی جن میں زیادہ تر کیمپوں کے بے گھر شہری شامل تھے۔

واضح رہے کہ غزہ میں امداد کے داخلے پر اسرائیلی بندش ساتویں ہفتے میں داخل ہوگئی ہے جس کے باعث غذا کی قلت کا شکار بچوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔

امریکی نمائندہ خصوصی Adam Boehler نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی تمام یرغمالیوں کی رہائی کے بعد ہی ممکن ہے۔

’غزہ پر ہیروشیما سے قریباً 6 گنا دھماکا خیز طاقت سے بمباری ہوئی‘

دوسری جانب اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ کہ وہ غزہ کی پٹی کے ساتھ ساتھ لبنان اور شام کے علاقوں میں طویل مدتی فوجی موجودگی برقرار رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں