منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بے گھر فلسطینیوں پر بمباری، درجنوں شہید

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے بربریت کا سلسلہ تاحال جاری ہے، اسرائیلی طیاروں نے بے گھر فلسطینیوں کو بھی نہ بخشا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی بمباری سے 90 سے زائد فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے 10 روز میں اقوام متحدہ کے 8 پناہ گزین اسکولوں پر حملے کئے۔

سول ڈیفنس کے اہلکاروں کے مطابق وسطی غزہ کے نصیرات پناہ گزین کیمپ پر تازہ اسرائیلی حملے میں کم از کم 14فلسطینی زندگی کی بازی ہار گئے۔

- Advertisement -

غزہ میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں میں 24 گھنٹے کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد 90 تک پہنچ گئی ہے۔

فلسطینی گروپوں کی جانب سے بھی مارٹر گولوں اور بارودی سرنگوں سے جوابی وار کئے گئے، جس کے نتیجے میں کئی اسرائیلی ٹینک تباہ اور کئی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

امریکی فوج کے مطابق غزہ کے ساحل پر عارضی بندرگاہ کا میری ٹائم مشن مکمل ہوگیا،جس کے بعد عارضی بندرگاہ کی مزید ضرورت نہیں ہے۔

امریکا نے سابق اسرائیلی فوجی کے داخلے پر پابندی لگادی

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کے باعث 38 ہزار سے زائدفلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں