غزہ پر اسرائیلی ظلم و بربریت کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیل کے حملے کے نتیجے میں ایک خاتون شہید ہوگئی، جبکہ ڈاکٹروں نے نومولود بچی کی زندگی بچالی ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج کی رفح میں دو مکانات پر بمباری سے 19 فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے، جن میں ایک ہی خاندان کے 14 بچے بھی شامل ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اس دوران ایک حاملہ خاتون نے بھی جام شہادت نوش کیا، تاہم ڈاکٹروں نے انکے پیٹ میں موجود بچی کو بچالیا۔ بچی کو انکیوبیٹر میں رکھا گیا ہے اور اسکی شناخت شہید سبرین کی بچی رکھی گئی ہے۔
اسرائیلی حملے میں نومولود بچی کی ماں کے ساتھ اس کے والد، ایک بہن بھی شہید ہوئی ہے۔
اس سے قبل غزہ کے جنوبی شہر رفح میں ایک گھر پر اسرائیلی فضائی حملے میں 6 بچوں سمیت 10 افراد شہید ہوئے۔ اسپتال کے حکام نے بتایا کہ اسرائیل کی جانب سے محاصرہ شدہ فلسطینی علاقے میں تقریباً سات ماہ سے جاری جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔
آیت اللہ خامنہ ای نے پاسداران انقلاب کو اہم پیغام دیدیا؟
غزہ کے شہری دفاع کے مطابق ہفتے کے روز رفح کے مغربی تال السلطان محلے میں مہلک حملے میں شہید ہونے والوں کی تدفین کی گئی ہے۔