بدھ, جولائی 3, 2024
اشتہار

غزہ میں اسرائیلی ظلم و ستم کا سلسلہ جاری، مزید 45 فلسطینی شہید

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ شہر میں اسرائیلی فوج کی جانب سے بربریت کا سلسلہ جاری ہے، چوبیس گھنٹوں میں 45 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کے رہائشی عمارت پر حملے میں 3 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ حماس کے جوابی حملوں میں 2 اسرائیلی فوجی واصل جہنم ہوئے۔

دوسری جانب امریکا نے حزب اللہ کے ساتھ کشیدگی کے درمیان اسرائیل کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے لبنانی ملیشیا سے کشیدگی میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔

- Advertisement -

وائٹ ہاؤس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ سے ملاقات کی ہے۔

سلیوان نے لبنانی حزب اللہ کے مقابل اسرائیل کی سلامتی کے لیے اپنے غیرمتزلزل عزم کا اظہار کیا۔

انھوں نے کشیدگی میں کمی کی حمایت کے لیے جاری امریکی کوششوں اور لبنان میں جاری دشمنی کے لیے ایک سفارتی حل پر تبادلہ خیال کیا جو سرحدی علاقوں میں اسرائیلی اور لبنانی خاندانوں کی اپنے گھروں کو واپسی کو یقینی بنائے گا۔

نائیجیریا میں خواتین کے خودکش حملوں میں متعدد افراد ہلاک

مزید برآں، سلیوان نے گیلنٹ کو یقین دلایا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہے کہ اسرائیل کے پاس ”عسکری طور پر اپنے دفاع اور ایرانی حمایت یافتہ مخالفین کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے“۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں