بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

اسرائیلی فوج کی لبنان پر بمباری، 53 شہید، درجنوں زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیلی فوج کے لبنان پر فضائی حملوں کے نتیجے میں 24 گھنٹوں کے دوران 53 افراد شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی وزارت صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 53 افراد شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

لبنان کی وزارت صحت کے مطابق اس حملے کے بعد اسرائیل اور لبنان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے آغاز سے اب تک شہید ہونے والوں کی کل تعداد 3,186 اور زخمیوں کی تعداد 14 ہزار 78 تک پہنچ گئی ہے۔

- Advertisement -

اسرائیلی فضائیہ نے شمالی لبنان کے تفریحی شہر بائبلوس سے 15 کلومیٹر دور المات کی بستی میں ایک رہائشی عمارت پر بمباری کی جس میں بچوں اور خواتین سمیت 20 زائد افراد شہید ہوگئے۔

اسرائیلی فوجیوں نے اس دوران شمالی لبنان میں دیر قانون، راس العین اور عین بعل کی بستیوں میں ایمبولینس ٹیموں کو بھی نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں پانچ ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن شہید ہوگئے۔

اسرائیل کے مطابق اس کا بنیادی مقصد شمال میں گولہ باری سے بھاگے 60 ہزار باشندوں کی واپسی کے لیے حالات پیدا کرنا ہے۔

دوسری جانب القسام بریگیڈ نے غزہ میں حملہ کرکے میجر سمیت 4 اسرائیلی فوجیوں کو جہنم واصل کردیا۔

غزہ میں القسام بریگیڈ نے اسرائیلی فوجیوں پر تابڑ توڑ حملے کئے، جس کے نتیجے میں میجر سمیت 4 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق جنوبی لبنان میں بھی 2 اسرائیلی فوجیوں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں جبکہ 7 فوجی زخمی ہوگئے۔

’لبنان میں جنگ بندی ہو گی نہ حملے رُکیں گے‘ اسرائیلی ہٹ دھرمی برقرار

اسرائیلی فوج نے غزہ میں اپنے ریزرو فوج کے میجر 34 سالہ اتامار لیوین فرائیڈ مین کے حماس کے ہاتھوں مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔ القسام کی جانب سے ٹینک پر میزائل حملہ کیا گیا تھا، جس میں اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں