ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

خان یونس اور رفح میں بمباری میں 60 فلسطینی شہید ہو گئے

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ میں اسرائیلی فورسز کی جارحیت جاری ہے، خان یونس اور رفح میں بمباری میں 60 فلسطینی شہید ہو گئے، جب کہ دیر البلح میں بھی بمباری سے 10 فلسطینی شہید ہو گئے۔

الجزیرہ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 60 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے ہیں، جب کہ اسرائیلی بمباری میں 7 اکتوبر سے اب تک کم از کم 28,858 فلسطینی شہید اور 68,667 زخمی ہو چکے ہیں۔

فلسطین ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے جنوبی شہر خان یونس میں العمل اسپتال کی تیسری منزل کو توپ خانے سے نشانہ بنا دیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں اپنی مہم پر توجہ مرکوز کر دی ہے، جہاں فوج حماس کے ساتھ ٹینکوں اور فضائی مدد سے لڑائی میں مصروف ہے۔

- Advertisement -

اسرائیلی فوج کے مطابق اسپیشل فورسز نے نصر اسپتال اور اس کے ارد گرد ڈیرہ ڈال لیا ہے، کئی ہفتوں سے اسپتال کا محاصرہ جاری ہے، ہفتے کے روز اسرائیلی فوجیوں نے اسپتال کے منتظمین اور طبی عملے کو حراست میں لے لیا تھا، اسرائیل غزہ پر اپنی جنگ کے دوران سیکڑوں طبی عملے کو شہید کر چکا ہے اور اسپتالوں اور ایمبولینسوں پر بمباری بھی کر چکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں