جمعرات, جون 27, 2024
اشتہار

اسرائیل کی سیف زون پر بھی بمباری، 7 فلسطینی شہید

اشتہار

حیرت انگیز

بین الاقوامی برادری غزہ میں اسرائیلی جارحیت روکنے میں ناکام ہوچکی ہے جبکہ اسرائیلی فورسز نے سیف زون میں بھی بمباری کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق غزہ میں سیف زون میں کی گئی بمباری کے باعث 7 فلسطینی شہید جبکہ غزہ میں گھر پر کی گئی بمباری سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد شہید ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق رفح میں حماس اور اسرائیلی فورسز کے درمیان لڑائی شدت اختیار کر گئی ہے۔

- Advertisement -

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں ہیلتھ کیئر کا 70 فیصد سسٹم تباہ ہوچکا ہے، صحت کانظام نہ ہونے سے 3500 سے زائد بچوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے جنگی کابینہ کو تحلیل کردیا ہے، اسرائیلی رہنما نے اس فیصلے کا اعلان گزشتہ شام سیاسی سیکیورٹی کابینہ کے اجلاس میں کیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق اب نیتن یاہو کے انتہائی دائیں بازو کے اتحادی شراکت دار ایک نئی جنگی کابینہ کے قیام کے لیے زور دے رہے ہیں۔

جنگ بندی معاہدے پر حماس کا اہم بیان

نیتن یاہو اب جنگی کابینہ میں رہنے والے وزیر دفاع یوو گیلنٹ اور اسٹریٹجک امور کے وزیر رون ڈرمر سمیت وزرا کے ایک چھوٹے گروپ سے غزہ جنگ کے بارے میں مشاورت کیا کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں