اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

بےلگام اسرائیل کی سلامتی کونسل میں بھی دھمکیاں

اشتہار

حیرت انگیز

سرپھرے اسرائیل کی اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں بیٹھ کر بھی دھمکیاں نہ رک سکیں۔

اسرائیلی ایلچی نے دھمکی دی کہ حزب اللہ نے حملے کیے تو لبنان پر مکمل جنگ ہو گی۔ غزہ میں عام شہریوں پر بمباری کرنے والا اسرائیل عالمی قانون کا ذکر کرتا رہا۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے ایلچی گیلاد اردان نے مطالبہ کیا کہ لبنانی سرزمین سے اسرائیل پر حملے بند کیے جائیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ لبنان سے ایرانی حمایت یافتہ حملوں کی وجہ سے پچاس ہزار اسرائیلی شہری شمالی سرحد کے ساتھ بے گھر ہوئے ہیں یہ حملے اسرائیل کی خودمختاری، بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اپنا دفاع کرے گا، میں نے اس کونسل کو لاتعداد بار خبردار کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں