اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

منالی میں اسرائیلی سیاح سے اجتماعی زیادتی،دو ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

ہما چل پردیش: بھارت کی شمالی ریاست ہماچل پردیش میں سیاحت کے لیے آنے والی اسرائیلی خاتون کے ساتھ مبینہ طور اجتماعی زیادتی کرنے والے دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا.

تفصیلات کےمطابق اتوار کے روز بھارت کی شمالی ریاست ہماچل پردیش میں سیاحت کے لیے آنے والی ایک اسرائیلی خاتون کو مبینہ طور پر چلتی گاڑی میں ریپ کرنے والے دو ملزمان کو پیر کی شام گرفتار کرلیاگیا.

پولیس حکام کے مطابق پچیس سالہ اسرائیلی سیاح خاتون کے ساتھ ہونے والی زیادتی کی میڈیکل رپورٹ میں تصدیق ہوگئی ہے، ایس پی پدم چند کا کہنا ہے کہ ہم جلد ہی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تمام ملزمان کو گرفتار کرلیں گے.

پچیس سالہ سیاح منالی سے ایک قریبی قصبے کیلونگ جانا چاہتی تھیں اور غلطی سے مذکورہ کار کو ٹیکسی سمجھ کر اس میں سوار ہوگئیں،کار میں چھ افراد سوار تھے،جن میں سے دو نے اس خاتون سے جنسی زیادتی کی تھی.

*ہماچل پردیش،منالی میں اسرائیلی سیاح سے اجتماعی زیادتی

منالی بھارت کا مشہور تفریحی مقام ہے جو مقامی سیاحوں اور غیرملکیوں دونوں میں بہت مقبول ہے تاہم یہاں سیاحوں کی سکیورٹی پر بھی ماضی میں سوال اٹھائے جاتے رہے ہیں.

یاد رہے کہ منالی میں 2013 میں ایک امریکی خاتون سیاح کے ریپ کا واقعہ بھی پیش آیا تھا،اس معاملے میں ایک مقامی عدالت نے نیپال کے تین باشندوں کو 20-20 سال قید کی سزا سنائی تھی.

*نئی دہلی : دو روز میں دو لڑکیوں کا گینگ ریپ

بھارت کے دارالحکومت دہلی میں سنہ 2012 میں ایک طالبہ کے چلتی بس میں ریپ کے بعد ملک بھر میں ریپ کے قوانین سخت کرنے کے بارے میں آواز اُٹھائی گئی تھی،تاہم اس کے باوجود ملک بھر میں خواتین عدم تحفظ کا شکار ہیں.

واضح رہے کہ اسرائیلی سیاح کو اتوار کےروز منالی میں چلتی گاڑی کے اندر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں