اتوار, اکتوبر 6, 2024
اشتہار

اسرائیلی خاتون کا حماس کے جنگجوؤں سے متعلق حیران کن بیان

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیلی خاتون نے حماس کے جنگجوؤں کے اچھے رویے کی گواہی دیتے ہوئے کہا میں بہت خوفزدہ تھی ، جنگجوؤں نے کہا ڈرو نہیں ہم مسلمان ہیں، تمھیں نقصان نہیں پہنچائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی خاتون بھی حماس کے جنگجوؤں کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں ، اسرائیلی خاتون نے انٹرویو کے دوران حماس کے حملے کے وقت گزرا ہوا احوال بتاتے ہوئے کہا کہ حماس کے جنگجو پوچھ کر گھرمیں داخل ہوئے، میں بہت خوفزدہ تھی۔

- Advertisement -

اسرائیلی خاتون کا کہنا تھا کہ جنگجوؤں نے مجھ سےکہا پریشان نہ ہوں، ہم مسلمان ہیں، ہم نقصان نہیں پہنچائیں گے ، ان کی یہ بات سن کرمیری پریشانی کافی کم ہوگئی۔

خاتون نے کہا کہ انہوں نے میری اجازت سے دو گھنٹے قیام کیا، مجھے اور میرے دو بچوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا۔

اسرائیلی خاتون کا مزید کہنا تھا کہ گھر میں کیلے رکھے تھے،جنگجو نے پوچھا ایک کیلا کھالوں،میں نے کہا ہاں کھالو ، اس کے بعد دروازہ بند کرکے چلے گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں