پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

غرب اردن میں اسرائیلی فائرنگ سے17سالہ فلسطینی نوجوان شہید

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیلی فوج کے مظلوم فلسطینیوں پرمظالم جاری ہیں،غرب اردن میں فائرنگ کرکے سترہ سالہ فلسطینی نوجوان کوشہید کردیا۔

غیرملکی میڈیاکےمطابق مقبوضہ فلسطین کے علاقے غرب اردن کی مرکزی شاہراہ کے پاس اسرائیلی فوج نےفائرنگ کرکےسترہ سالہ نوجوان کوموت کےگھاٹ اتاردیا۔

اپنےگھناؤنےفعل کادفاع کرتےہوئے اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ نوجوان شاہراہ سے گزرتی ہوئی گاڑیوں پر پیٹرول بم پھینکنے والا تھا، فلسطینی وزارت صحت نے نوجوان کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔

یاد ہے کہ گزشتہ سال اکتوبر سے شروع ہونےوالی تشددکی نئی لہر میں اسرائیلی فوج نےصیہونی مظالم کےخلاف احتجاج کرنےوالےڈیڑھ سو سےزائد نہتے فلسطینیوں کو مختلف حیلےبہانوں سے فائرنگ کرکےشہید کردیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں