ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

اسرائیلی فوج کو حماس سے متعلق بڑا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل کے وزیر دفاع نے فوج سے حماس کو مکمل طور پر ’شکست‘ دینے کا منصوبہ طلب کر لیا۔

اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیر دفاع کاٹز کا کہنا ہے کہ انہوں نے فوج سے کہا ہے کہ وہ غزہ میں حماس کی مکمل شکست کے لیے ایک منصوبہ پیش کرے، اگر امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار میں آنے تک قیدیوں کے معاہدے پر اتفاق نہیں ہوتا ہے۔

کاٹز نے اپنے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ "ہمیں کسی ایسی جنگ کی طرف متوجہ نہیں ہونا چاہیے جس کی ہمیں بھاری قیمت ادا کرنی پڑے اور یہ کہ حماس کی مکمل اسٹریٹجک شکست اور غزہ میں جنگ کے خاتمے کا باعث نہ بنے۔

- Advertisement -

بیان میں، کاٹز نے اس بات پر زور دیا کہ یرغمالیوں کی رہائی کا معاملہ دفاعی اسٹیبلشمنٹ کی اولین ترجیح رہا ہے جب سے انہوں نے عہدہ سنبھالا ہے اور یہ کہ انہیں گھر واپس لانے کے لیے سب کچھ کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنگ کا سیاسی حل اس منصوبے سے "متعلق نہیں” تھا کیونکہ "جب تک حماس کو مکمل طور پر کچل نہیں دیا جاتا، کوئی عرب یا دوسرا فریق غزہ میں شہریوں کی زندگی کے انتظام کی ذمہ داری قبول نہیں کرے گا۔

واضح‌ رہے کہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں یرغمالی بنائے گئے افراد کو نہ چھوڑنے پر خطرناک نتائج کی دھمکی کو ایک بار پھر دہرایا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی ریڈیو ٹاک شو میں اپنے پہلے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بالکل ایسا ہی ہے میرے اقتدار سنبھالنے تک یرغمالی رہا نہ ہوئے تو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

نو منتخب صدر نے کہا کہ میں تفصیلات میں جانے پریقین نہیں رکھتا، میرا ردعمل دشمن کو صرف ”نہیں کرو” کہنے پر مشتمل نہیں ہوگا جیسا کہ صدر بائیڈن غزہ جنگ کے آغاز سے کر رہے ہیں۔

نو منتخب امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ میں اسرائیل کے ساتھ ہوں لیکن امن کے ساتھ بھی ہوں۔

قسام بریگیڈز نے کہا ہے کہ شمالی غزہ میں قید زیادہ تر اسرائیلی یرغمالی ’اب لاپتہ‘ ہیں۔

حماس کے مسلح ونگ کے ایک سرکردہ ذرائع نے الجزیرہ عربی سے گفتگو میں کہا کہ اسرائیل کی فوجی کارروائی کی وجہ سے شمالی غزہ میں قید زیادہ تر اسرائیلی اسیران "اب لاپتہ ہیں”۔

ذرائع نے مزید کہا کہ قسام بریگیڈز نے "اس نتیجے تک پہنچنے کے خلاف بار بار خبردار کیا تھا” اور اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور اسرائیلی فوج پر تنقید کی۔

ان کا کہنا تھا کہ [قسام بریگیڈز] ایک بار پھر دشمن کی حکومت اور اس کی فوج کو اپنے قیدیوں کی زندگیوں اور قسمت کے لیے مکمل طور پر ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں