تازہ ترین

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

اسرائیل کا فلسطینی مسلمانوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کا مکروہ ایجنڈا بے نقاب

اسرائیلی وزرا بھی شرپسند نکلے اور قابض اسرائیل کا فلسطینی مسلمانوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کا مکروہ ایجنڈا دنیا کے سامنے آگیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسرائیلی وزرا بھی شرپسند نکلے اور صہیونی حکومت کے شرپسند وزیر نے اسرائیل کا فلسطینی مسلمانوں کو بڑے پیمانے پر آگ وخون سے نہلا کر انہیں صفحہ ہستی سے مٹانے کا مکرو منصوبہ ظاہر کردیا۔

اسرائیلی وزیرِ خزانہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج مغربی کنارے میں فلسطینی گاؤں حوارا کو بمباری کر کے ملیا میٹ کر دے۔

دوسری جانب امریکا نے اسرائیلی وزیر کے مکراہ عزائم پر مشتمل اس بیان کی شدید مذمت کی ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کا کہنا ہے ایسے بیانات سے امن کو کوششوں کو مزید نقصان پہنچے گا۔

امریکا نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی کابینہ کے اس وزیر کے بیان کو مسترد کردیں۔

اُدھر او آئی سی نے بھی فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی کارروائیوں کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فورسز کے مظالم سے انسانیت بھی شرما گئی، 11 فلسطینی شہید

او آئی سی نے کہا ہے کہ اسرائیل کو بے لگام چھوڑ دیا گیا اور دنیا کی اسرائیلی جرائم پر خاموشی نے مظلوم فلسطینی مسلمانوں پر مظالم میں اضافہ کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -