ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

تجارت بند کرنے پر اسرائیل طیب اردوان پر پھٹ پڑا

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل کے وزیر خارجہ نے ترکیہ کے صدر پر اسرائیلی تجارت کو روکنے پر تنقید کی ہے۔

اسرائیلی وزیر خارجہ نے ایک بار پھر ترکی کے صدر رجب طیب اردوان پر "اسرائیلی درآمدات اور برآمدات کے لیے بندرگاہیں بند کرنے” پر سخت ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

اسرائیل کاٹز نے ایکس پر  کہ ایک آمر ترک عوام اور تاجروں کے مفادات کو نظر انداز کرتے ہوئے اور بین الاقوامی تجارتی معاہدوں کو نظر انداز کرتے ہوئے اس طرح برتاؤ کرتا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اسرائیل اب اپنی تجارت کے لیے "متبادل” تلاش کر رہا ہے اور وہ مقامی پیداوار اور دوسری جگہوں سے درآمدات پر بھی انحصار کرے گا۔

ترکیہ کی وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی ہونے تک اسرائیل کو مختلف اشیا کی برآمدگی پر پابندی عائد کرنے جارہے ہیں۔

ترکیہ کی وزارت تجارت کے مطابق 54 مختلف کیٹیگریز کے تحت برآمد کی جانے والی اشیا پر پابندی عائد کی جارہی ہے، جس میں اسٹیل کی مصنوعات، تعمیراتی سامان، مشینری اور دیگر اشیا شامل ہیں۔

اسرائیل نے ترکیہ کی جانب سے غزہ میں فضا کے ذریعے امداد پھینکنے کی درخواست منظور نہیں کی تھی جس کے ردعمل میں ترکیہ کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس کے جواب میں ترکیہ اسرائیل کے خلاف نئے اقدامات اٹھائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں