اسرائیل کے خطرناک عزائم کھل کر سامنے آنے لگے۔ نیتن یاہو لبنان جنگ بندی معاہدے سے پیچھے ہٹنے لگا۔
جنگ بندی شرائط میں طے تھا کہ اسرائیل لبنان سے اپنی فوج 60 دن میں نکالےگا لیکن اسرائیلی میڈیا نے لبنان میں فوج کے قیام میں اضافےکی خبریں چلانا شروع کر دیں۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج لبنان سے انخلا کے بعد بھی موجود رہے گی۔ مبصرین کے مطابق اسرائیل لبنان سے فوج نہیں نکالتا تو جنگ بندی کی خلاف ورزی ہو گی۔
- Advertisement -
27نومبر 2024 کو امریکا اور فرانس کی ثالثی میں اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے پر دستخط کیےتھے۔
لبنانی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل پہلے ہی کئی مرتبہ جنگ بندی معاہدےکی خلاف ورزی کر چکا ہے اور اب لبنان میں اپنی فوج کی مدت بڑھانا اسرائیلی عزائم کی عکاسی ہے۔