پیر, جولائی 1, 2024
اشتہار

وزیراعظم کی فلسطینی علاقوں میں یہودی آبادکاری کی شدید مذمت

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہبازشریف نے فلسطینی علاقوں میں غیرقانونی یہودی آبادکاری کی شدید مذمت کی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل کا مقبوضہ مغربی کنارے میں 4500 مکانات کی تعمیر کا منصوبہ قابل مذمت ہے اسرائیلی اقدامات تسلیم شدہ 2 ریاستی حل کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل کے غیرقانونی اور غیراخلاقی اقدامات سے امن کو خطرات لاحق ہیں صیہونی ریاست کے اقدامات اقوام متحدہ کے وعدوں کی بھی خلاف ورزی ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ غیرقانونی یہودی بستیوں کی تعمیر کے لیے اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں پر مظالم کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے۔

گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے جنین پناہ گزین کیمپ پر وحشیانہ کارروائیاں کرتے ہوئے 6 فلسطینیوں کو شہید جب کہ 100 کے قریب افراد کو زخمی کر دیا تھا۔ العربیہ کے مطابق 22 برسوں میں پہلی بار اسرائیلی فوج نے جنین کیمپ پر فضائی حملے بھی کیے۔

اسرائیلی فوج کی تازہ کارروائی میں آج مزید 2 فلسطینی شہید ہو گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں