پیر, جون 17, 2024
اشتہار

اسرائیل کا عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ ماننے سے انکار

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل نے رفح پر حملے روکنے سے متعلق عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ ماننے سے انکار کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی قومی سلامتی کے مشیر کا کہنا ہے کہ رفح آپریشن سے فلسطینیوں کی تباہی کا خطرہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی کارروائی نہیں کریں گے جس سے آبادی تباہ ہو۔

- Advertisement -

اسرائیلی وزیرخزانہ اسمٹریچ کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے حکم پر کسی صورت عملدرآمد نہیں کیا جاسکتا۔

اسرائیلی وزیر خزانہ نے کہا کہ غزہ پٹی میں جنگ روکنے کا مطلب اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹانا ہے، وقت حماس کے ساتھ کھڑے ہونے والوں کو بے نقاب کرے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل عالمی عدالت انصاف نے اسرائیل کو رفح میں فوجی آپریشن روکنے کا حکم دیا تھا۔

عالمی عدالت انصاف میں رفح میں اسرائیلی آپریشن رکوانے کے لیے جنوبی افریقا کی درخواست پر فیصلہ سنایا گیا۔

عالمی عدالت نے فیصلہ 2-13 کی اکثریت سے سنایا، درخواست پر فیصلہ عالمی عدالت انصاف کے جسٹس نواف سلام نے پڑھ کر سنایا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ اسرائیلی فوج کوغزہ کےعلاقےرفح میں فوجی کارروائیاں فوری طورپرروکنی ہوں گی، غزہ پٹی کے شہری انتہائی تشویشناک حالات سے دوچار ہیں۔

عدالت نے فیصلے میں یہ بھی کہا کہ اسرائیل فوری طور پر رفح کی بارڈر کراسنگ کو کھولے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں