بدھ, جون 25, 2025
اشتہار

اسرائیل نے ایک اور شہر کو کھنڈر بنا دیا، پانی اور بجلی بند

اشتہار

حیرت انگیز

جنگی جنون میں مبتلا اسرائیل غزہ کو کھنڈرات میں تبدیل کرنےکے بعد مغربی کنارے کو تباہ کرنے پر تُل گیا۔

قابض فوج نےجنین میں سڑکیں اکھاڑ دیں اور 70 فیصد انفرانسٹرکچر تباہ کر دیا۔ جنین میں اسرائیل کی جاری پانچ روزہ فوجی کارروائی سے شہر کا بیشتر حصہ پانی اور بجلی سے محروم ہے۔

شہر کے پناہ گزین کیمپ میں تباہی خاص طور پر شدید رہی ہے جہاں 20,000 سے زیادہ افراد رہتے ہیں۔ سڑک کے بڑے حصے گندگی اور ملبے میں ڈھل گئے ہیں۔

الجزیرہ کے نمائندے کے مطابق یہ اب تک کا سب سے تباہ کن حملہ ہے جو ہم نے دیکھا ہے جنین میں فوجی آپریشن کا یہ پانچواں دن ہے یہ اچانک ہوا اس لیے کوئی اس کے لیے تیار نہیں تھا اب بہت سے فلسطینی پانی اور خوراک کے بغیر رہ گئے ہیں۔

7 اکتوبر کو اسرائیل کی جانب سے غزہ پر فلسطینی گروپ حماس کی قیادت میں کیے گئے حملے کے بعد سے اب تک 40,000 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

فلسطینی جنگجوؤں نے حملے کے نتیجے میں 250 کے قریب افراد کو یرغمال بنایا تھا اس کے بعد بمباری کے دوران ساحلی انکلیو ملبے میں تبدیل ہو گیا ہے کیونکہ اسرائیل پر قیدیوں کی رہائی کے لیے جنگ بندی معاہدے کو روکنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں