کوئٹہ : انٹر نیشنل ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خبر آگئی ، لائسنس کا اجرا شروع کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کا اجراشروع کردیا گیا، وزیراعلیٰ بلوچستان نے انٹرنیشنل ڈرائیونگ کے حصول کیلئے درخواست دی اور قوانین کے مطابق تھیوریٹیکل اور پریکٹیکل ڈرائیونگ ٹیسٹ دیا۔
ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد وزیر اعلیٰ بلوچستان کا انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس مزید کارروائی کے لئے اسلام آباد بھجوا دیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ ین الاقوامی معیار کے مطابق ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء پر این ایچ ایم پی قابلِ تعریف ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس کے شفاف اور جدید نظام سے عوام کا اعتماد بحال ہوا ہے۔ انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کا حصول این ایچ ایم پی کی صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔
Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت
خیال رہے انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس ناصرف شناختی دستاویز کے طور پر کام کرتا ہے بلکہ سعودی عرب سمیت بیرونی ممالک کسی بھی ٹریفک حادثے کی صورت میں سخت قانونی کارروائی سے بھی بچاتا ہے۔
اس سے قبل لاہور ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کردہ بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس کو سعودی حکام بھی قبول کرتے ہیں، پاکستانی شہری اگر سیاحتی ویزا پر سعودی عرب میں موجود ہوں تو لائٹ وہیکل چلا سکتے ہیں۔