اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

پنجاب میں امیدواروں میں ٹکٹوں کا اجرا، پی ٹی آئی کو سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے کا انتظار

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی نے پنجاب میں انتخابی امیدواروں کی ٹکٹوں کا ریویو مکمل کرلیا ہے اور اسے سپریم کورٹ کے فیصلے کا حتمی انتظار ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے 14 مئی کو پنجاب میں شیڈول انتخابات کے لیے امیدواروں کی ٹکٹوں کا ریویو مکمل کر لیا ہے اب اس کو آج الیکشن کے حوالے سے سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے کا انتظار ہے۔

پنجاب کے براہ راست الیکشن کے297 حلقوں میں سے 287 پر پارٹی ٹکٹس کا کام مکمل ہوچکا ہے۔ 10 سیٹوں پر اتحادی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کے ساتھ ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی۔ دو سیٹیں ایم ڈبلیو ایم کو دی جائیں گی جب کہ تین پر مختلف شخصیات کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگی۔ تاہم 5 سیٹوں پر ابھی ٹکٹوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی نے287 ٹکٹوں کے اجرا کیلیے امیدواروں سے مشاورت مکمل کر لی ہے اس حوالے سے گزشتہ رات گئے تک ساؤتھ اور ویسٹ پنجاب کی ٹکٹوں سے متعلق فیصلے کیے گئے جب کہ سینٹرل اور نارتھ پنجاب میں امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کیے جا چکے ہیں۔

تحریک انصاف کو سپریم کورٹ میں ملک بھر میں بیک وقت الیکشن کے حوالے سے کیس کے فیصلے کا انتظار ہے جس کے تناظر میں ہی ٹکٹوں کا اجرا کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں