جمعرات, اکتوبر 3, 2024
اشتہار

’’گھڑی‘‘ کا معاملہ بھارتی سپریم کورٹ تک جا پہنچا

اشتہار

حیرت انگیز

گھڑی کا معاملہ بھارت سپریم کورٹ بھی جا پہنچا ہے اور مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں امیدواروں نے یہ نشان حاصل کرنے ایک بار عدالت عظمیٰ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملک میں الیکشن کا سیزن ہے اور مہاراشٹر میں اسمبلی الیکشن کی تاریخ کا اعلان کسی بھی وقت ہو سکتا ہے۔ اس الیکشن میں این سی پی کے دو گروپ شرد پوار اور اجیت پوار گھڑی کا انتخابی نشان لینا چاہتے ہیں اور اس کے لیے انہوں نے ایک بار پھر سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

این سی پی کے شرد پوار گروپ نے سپریم کورٹ میں نئی درخواست دائر کی ہے جس میں عدالت سے آئندہ مہاراشٹر اسمبلی میں اجیت پوار گروپ کو ’گھڑی‘ نشان کا استعمال کرنے سے روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔

- Advertisement -

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جب تک سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کے حکم کے خلاف داخل اپیل پر فیصلہ نہیں سنا دیتا، تب تک ’گھڑی‘ کا استعمال روک دیا جائے۔ انھوں نے گزارش کی ہے کہ سپریم کورٹ اجیت پوار کو اسمبلی انتخاب کے لیے نئے انتخابی نشان کی درخواست دائر کرنے کا کہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں