جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کے معاملے کو حتمی شکل دے دی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کےمعاملے کوحتمی شکل دے دی گئی ، شیخ رشید ،پرویز خٹک اور علی محمد خان آج مذاکراتی ٹیم سے حتمی بات چیت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشید سے وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے حوالےسے بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کےمعاملے کوحتمی شکل دی گئی، شیخ رشید ،پرویز خٹک اور علی محمد خان آج مذاکراتی ٹیم سے حتمی بات چیت کریں گے اور نوٹیفکیشن جاری ہونے کی صورت میں باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

- Advertisement -

یاد رہے رات گئے سرکاری ملازمین کےنمائندوں سے حکومتی کمیٹی کے تنخواہیں بڑھانےکےحوالےسے مذاکرات کامیاب ہوگئے تھے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق اعلان آج دوپہر2بجے کیا جائے گا۔

اجلاس میں تمام گرفتارسرکاری ملازمین کورہاکرنےکافیصلہ کیا گیا اور وزیرداخلہ نے اسلام آبادانتظامیہ کوہدایت کی کہ گرفتار ملازمین کورہا کیا جائے۔

مذاکرات میں پرویزخٹک،شیخ رشید اورعلی محمدخان کی شرکت جبکہ سرکاری ملازمین کی نمائندگی آل گورنمنٹ امپلائزالائنس کےچیئرمین نے کی۔

رہنماسرکاری ملازمین کا کہنا ہے کہ تنخواہوں میں اضافےکےمطالبےپرسرکاری ملازمین کادھرناجاری رکھنےکافیصلہ کیا ہے، تنخواہوں میں اضافے کے نوٹیفکیشن کے اجرا تک احتجاج جاری رہےگا۔

چیئرمین گورنمنٹ امپلائزالائنس رحمان باجوہ نے کہا تھا کہ تنخواہوں میں اضافے کے نوٹیفکیشن کے اجرا تک احتجاج جاری رہےگا، نوٹی فکیشن کیلئے دن 2بجےکاوقت دیاگیاہے، پُرامیدہیں ہمارےساتھ کیےگئےوعدےپورےکیےجائیں گے۔

رحمان باجوہ کا کہنا تھا کہ ایک سال سے احتجاج کررہے رہیں، ایسی کیا قیامت ٹوٹی کہ ملازمین پر تشدد کیا گیا ، میڈیااور ملازمین کے اتحاد کا شکریہ ادا کرتا ہوں، نہمارا سیدھا سا مطالبہ ہے تنخواہوں میں تفریق ختم کیاجائے۔

انھوں نے مزید کہا کہ حکومت کی طرف سے مطالبہ آیاکہ پریس کلب چلےجائیں، حکومتی یقین دہانی پرفیصلہ کیاہےساتھی پریس کلب جائیں گے، نوٹیفکیشن جاری نہیں ہواتوپھرپارلیمنٹ کی طرف آئیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں