جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

پی آئی اے ملازمین کی رضاکارانہ علیحدگی اسکیم کا معاملہ، ای سی سی کا اجلاس طلب

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اقتصادی رابطہ کمیٹی نے قومی ایئر لائن کے ملازمین کیلئے ملازمت سے رضاکارانہ علیحدگی اسکیم سے متعلق اجلاس طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب کیا گیا ہے کہ جس میں پی آئی اے رضاکارانہ علیحدگی اسکیم سے متعلق سی ای او ارشد ملک بریفنگ دیں گے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کا کہنا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کی منظوری کے بعد وی ایس ایس نامی اسکیم متعارف کردی جائے گی۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ وی ایس ایس نامی اسکیم سے پی آئی اے کے 2700 سے زائد ملازمین استعفادہ حاصل کر سکیں گے اور اسکیم کی قبولیت کےلیے 14 روز درکار ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وی ایس ایس نامی اسکیم کی وفاقی کابینہ کی اصولی منظوری حاصل کرلی گئی ہے، پی آئی اے بورڈ نے 48 ویں اجلاس میں پیش کردہ وی ایس ایس نامی اسکیم 2020 کی منظوری دی تھی۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق وی ایس ایس نامی اسکیم ائرلائن کو درکار افرادی قوت کے تناظر میں اگست 2020 میں بورڈ کو پیش کی، اسکیم کے مطابق چند استشنی کے ساتھ 60 سال سے کم عمر ملازمین استفادے کے حقدار قرار دئیے گئے۔

اسکیم میں 18 سال سے زائد اور کم ملازمت کے حامل ملازمین کے لئے مراعات کی 2 کیٹگریز شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وی ایس ایس پیش کرنے کا منصوبہ اگست 2020 کا تھا تاہم کیس مختلف وزارتوں میں پھرنے کے باعث تاخیر کا شکار ہوا، فائل وزارت ہوابازی، خزانہ، افرادی قوت، قانون اور اسٹیبلشمنٹ نے منظوری دی، اب سے ای سی سی میں پیش پیش ہوگی۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں