تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سعودی عرب میں شہریوں کیلئے سخت انتباہ جاری!

ریاض: سعودی پراسیکیوشن جنرل نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ ‘توکلنا’ یا ‘اعتمرنا’ ایپ پر کسی اور کا ڈیٹا اپنے لیے استعمال کرنا قانون شکنی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پراسیکیوشن جنرل نے انتباہ جاری کیا ہے کہ مذکورہ بالا ایپس میں جعل سازی اور دوسرے کے پرمٹ کو استعمال کرنا قانون شکنی کے زمرے آئے گا۔

پراسیکیوشن جنرل کے مطابق آن لائن پلیٹ فارم کے غلط استعمال کرنے والوں کو سخت قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، کسی اور کی شناخت ظاہر کرکے اس کا ڈیٹا اپنے لیے استعمال کرنا غیرقانون ہے جس پر ایکشن لیا جائے گا۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں عمرہ کی ادائیگی کے لیے توکلنا اور اعتمرنا ایپ پر یومیہ بنیادوں پر پرمٹ جاری کیے جارہے ہیں تاکہ ازدحام یا ہجوم کو روکا جاسکے۔

واضح رہے کہ عمرہ کی ادائیگی کےلیے توکلنا اور اعتمرنا ایپ کے ذریعے پرمٹ حاصل کرنا لازمی ہے جبکہ پرمٹ حاصل کرنے والے کی تصویر نہیں ہوتی بلکہ کیو آر کوڈ میں تمام معلومات درج ہوتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -