بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

بینک بند ہوں گے، اعلان ہو گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے یکم جولائی 2024 کو نئے مالی سال کے موقع پر بینک تعطیل کا اعلان کردیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مرکزی بینک یکم جولائی 2024 بروز پیر کو لین دین کے لیے بند رہے گا۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ یکم جولائی کو تمام بینکس اپنے اکاؤنٹس کلوز کرسکیں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام بینکس، ترقیاتی مالی ادارے، مائیکرو فنانس بینکس یکم جولائی کو بند رہیں گے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ تمام بینکوں کے ملازمین معمول کے مطابق دفتر میں حاضر ہوں گے۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں