ہفتہ, فروری 1, 2025
اشتہار

میئر استنبول عدالت میں پیش، الزامات کی تردید

اشتہار

حیرت انگیز

استنبول کے میئر امام اوغلو عدالت میں پیش ہو گئے۔

میئر اکرام امام اوغلو، جو حزب اختلاف کی ایک سرکردہ شخصیت اور ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے ممکنہ چیلنجر ہیں نے عدالت میں پیش ہو کر ان الزامات کی تردید کی ہے کہ انہوں نے عدلیہ پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی تھی۔

53 سالہ اماموگلو جمعہ کے روز استنبول کے کیگلیان عدالت میں پیش ہوئے تاکہ آفیشل کو دھمکیاں دینے، توہین کرنے اور اسے نشانہ بنانے اور مقدمے پر اثر انداز ہونے کی کوشش کے الزامات کا سامنا کریں۔

امام اوغلو کے خلاف قانونی کارروائیوں کے خلاف جمعہ کو ان کے ہزاروں حامی عدالت کے باہر جمع ہوئے۔

انہوں نے استغاثہ کو بتایا کہ میں کسی فرد کو نشانہ بنانے والی کسی کارروائی میں ملوث نہیں تھا میرے لیے اس طرح کام کرنا ناممکن ہے میں اپنے خلاف الزامات کو قبول نہیں کرتا۔

یہ الزامات اماموگلو کی طرف سے حزب اختلاف کے زیر انتظام بلدیات کے خلاف لائے جانے والے قانونی مقدمات کی تنقید پر لگائے گئے تھے۔

ان کے خلاف مقدمہ ترکی میں حزب اختلاف کے سیاستدانوں کو درپیش قانونی چیلنجوں کے سلسلے میں تازہ ترین ہے، جہاں حقوق گروپوں کا کہنا ہے کہ اردوان کے دو دہائیوں کے دور حکومت میں عدالتی آزادی ختم ہو گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں