ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

استنبول کے نائٹ کلب میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، 29 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

ترکیہ کے شہر استنبول میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ کے شہر استنبول کے نائٹ کلب میں تزئین و آرائش کے دوران آگ لگ جس نے 29 جانیں لے لیں۔

گورنر کے دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حادثے میں ایک شخص زخمی ہوا جو اسپتال میں زیر علاج ہے۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق آگ 12 بجکر 47 منٹ پر لگی اور فائر فائٹرز نے گھنٹوں بعد ہی اس پر قابو پایا۔

ٹیلی ویژن کی تصاویر میں آگ کے شعلے اور اوپری منزل کی کھڑکیوں سے دھواں اٹھتے ہوئے دیکھا گیا۔

گورنر کے دفتر کے بیانات کے سلسلے میں دوپہر کے دوران ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا، کیونکہ زیادہ متاثرین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

رپورٹ کے مطابق آگ زمین کے نیچے پہلی اور دوسری منزل میں تعمیراتی کام کے دوران لگی تھی، جس میں ایک نائٹ کلب تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں