اشتہار

سعودی عرب: گاڑی کے ملکیتی کارڈ کے حوالے سے حکام کی وضاحت

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی حکام نے گاڑی کے ملکیتی کارڈ استمارہ گم یا چوری ہو جانے پر دوسرا بنوانے کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کی ہیں۔

سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں ادارہ ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ گاڑی کا ملکیتی کارڈ استمارہ گم یا چوری ہونے پر اس کی اطلاع کروانے کے بعد دوسرا جاری کروایا جا سکتا ہے۔

ٹریفک پولیس سے ٹویٹر پر دریافت کیا گیا کہ گاڑی کا استمارہ چوری ہونے پر دوسرا کیسے جاری کروایا جائے۔

- Advertisement -

ٹریفک پولیس کی جانب سے کہا گیا کہ دوسرا استمارہ جاری کروانے کے لیے مقررہ فیس ادا کی جائے، اگر گاڑی کے مالک کے ذمہ کسی قسم کے قابل ادائیگی چالان موجود ہوں تو انہیں ادا کیا جائے۔

بعد ازاں متبادل استمارہ جاری کروانے کے لیے ٹریفک پولیس کے قریبی ادارے سے رجوع کیا جائے۔

واضح رہے کہ ادارہ ٹریفک پولیس کی جانب سے گاڑی کے ملکیتی کارڈ استمارے پر ایکسپائری تاریخ درج کرنے کا سلسلہ ختم کیا جا چکا ہے، اب صرف آن لائن ہی فیس ادا کر کے استمارہ کی تجدید کروائی جاتی ہے۔

استمارے کے حوالے سے تمام تفصیلات صارف کے ابشر اکاؤنٹ پر موجود ہوتی ہیں۔

ادارے کی جانب سے استمارہ ایکسپائر ہونے سے کچھ عرصہ قبل صارف کے موبائل پر انتباہی پیغام ارسال کر دیا جاتا ہے تاکہ استمارہ ایکسپائر ہونے سے قبل اس کی تجدید کروالی جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں