اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

شہری کا پولیس موبائل سے موٹر سائیکل ٹکرانا جرم بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پولیس موبائل سے موٹر سائیکل ٹکرانا جرم بن گیا، موبائل پر تعینات اہلکاروں نے موٹر سائیکل سوار کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

شہر قائد کی عوام کبھی ڈاکو و راہزنوں کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بن رہے ہیں تو کبھی محافظ ہی شہریوں کے ساتھ مار پیٹ کرتے نظر آتے ہیں، ایسا ہی ایک اور واقعہ بغدادی تھانے کی حدود میں پیش آیا۔

واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بغدادی تھانے کی حدود میں پولیس موبائل سے موٹر سائیکل ٹکرانا شہری کا جرم بن گیا۔

بائیک مددگار 15 کی پولیس موبائل سے ٹکرانے پر گاڑی میں بیٹھے اہلکاروں نے موٹر سائیکل سوار کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، ویڈیو میں مددگار ون فائیو کا 23 نمبر بھی واضح نظر آرہا ہے۔

شہری کے مطابق موٹر سائیکل غلطی سے پولیس موائل سے ٹکرائی تھی، جس پر اہلکاروں نے خوب مارا، شہریوں نے بیچ بچاؤ کرانے کی بھی کوشش کی مگر کارگر ثابت نہ ہوئی۔

بغدادی پولیس کا کہنا ہے کہ مددگار ون فائیو کی موبائل کھادا در تھانے کی ڈیوٹی پر تھی جس کے خلاف شہری کی جانب سے تاحال کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں