جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

’گورنر ہاؤس میں 50ہزار نوجوانوں کیلیے آئی ٹی کورسز‘

اشتہار

حیرت انگیز

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ گورنر اینیشیٹو کے تحت 50ہزار نوجوانوں کو آئی ٹی کورسز کی تعلیم دی جائے گی نوجوانوں کے انتخاب کے لئےجلد گورنرہاؤس میں ٹیسٹ منعقد کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ کامران ٹیسوری کی زیرصدارت سوفٹ ویئر ہاؤسز کے سربراہوں کا اجلاس ہوا جس میں ڈاکٹرفاروق ستار، ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر سیف الرحمان و دیگر شریک ہوئے۔

اجلاس میں آئی ٹی کےفروغ، کورسز کے انعقاد اور دیگر متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

- Advertisement -

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ کراچی کو آئی ٹی کا مرکز بنانا میرا خواب ہے گورنر اینیشیٹو کے تحت 50ہزار نوجوانوں کو آئی ٹی کورسز کی تعلیم دی جائے گی نوجوانوں کے انتخاب کے لئےجلد گورنرہاؤس میں ٹیسٹ منعقد کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ٹی کےشعبے میں صحیح اعداد و شمار کا معلوم ہونا ضروری ہے، آرٹی فیشل انٹیلی جنس، میٹا ورس، ویب تھری کے کورسز کی مانگ ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں