جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

‘ثابت ہو گیا نئے پاکستان میں قانون افراد کے تابع نہیں’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ عثمان بزدار اور اسدعمر نےچینی کمیشن میں پیش ہو کرمثال قائم کی اب ثابت ہو گیا نئے پاکستان میں قانون افراد کے تابع نہیں ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وفاقی وزیر اسد عمر کے شوگر انکوائری کمیشن کے سامنے بیان ریکارڈ کروانے پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ نئےپاکستان میں افرادقانون کےتابع ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خوداحتسابی کی ایسی مثال ماضی میں نہیں ملتی، ماضی میں تحقیقاتی اداروں کی بےتوقیری کی گئی، ماضی میں مغلیہ جاہ و جلال کےساتھ پیشیاں ہوتی تھیں، اندرجواب دینےکی بجائےباہرآکراداروں پرسوال کھڑےکیےجاتےہیں۔

شبلی فراز نے کہا کہ کچھ لوگ قانون کااحترام اپنی سہولت کےمطابق کرتےہیں، احتساب جمہورت کابنیادی جزوہے، عثمان بزدار اور اسدعمر نےچینی کمیشن میں پیش ہو کرمثال قائم کی اب ثابت ہو گیا نئے پاکستان میں قانون افراد کے تابع نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسد عمر نے ایف آئی اے ہیڈکوارٹر پہنچ کر چینی سبسڈی کے معاملے پر شوگر انکوائری کمیشن کے سامنے بیان ریکارڈ کروایا تھا جب کہ آج وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں