ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

بھارت کی بڑی منڈی میں ‘زہریلا آلو’ فروخت ہونے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : دارالحکومت کی سبزی و فروٹ منڈیوں میں شہریوں کو سبزیوں کے نام پر زہر فروخت کیا جانے لگا، منڈی ایجنٹ کے انکشافات نے شہریوں کے ہوش اڑا دئیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی سبزی و فروٹ منڈی میں یہ زہر فروخت کیا جارہا ہے، یہ زہر درحقیقت خطرناک بیماریوں کا سبب بننے والا آلو ہے۔

زہریلے آلو سے متعلق سبزی منڈی کے ایجنٹ سندیپ کھنڈیلوال نے شکایت بھی درج کروائی تاہم حکام کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

سندیپ نے الزام عائد کیا ہے کہ ایشیاء کی سب سے بڑی آزاد پور فروٹ اور سبزی منڈی کے عہدیدار اور کاروباری بڑے پیمانے پر مہلک آلو فروخت کرکے صارف کو دھوکہ دے رہے ہیں۔

سبزی منڈی ایجنٹ کا کہنا تھا کہ پورا ملک پہلے ہی کرونا وائرس کی زد میں ہے اس پر اگر کھانے پینے کی اشیاء میں زہر فروخت ہوجائے تو لوگوں کا اعتماد ایک دوسرے ختم ہوجائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں