اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

10 سال سے کم عمر بچوں کو فرنٹ سیٹ پر بٹھانا جرم قرار

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی محکمہ ٹریفک نے 10 سال سے کم عمر بچوں کو ڈرائیور کے برابر فرنٹ سیٹ پر بٹھانا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
ایک سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی محکمہ ٹریفک نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مملکت کے بچوں کی حفاظت کیلیے سفر کی گائیڈ لائن جاری کی ہے۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

سعودی محکمہ ٹریفک نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ 10 سال سے کم عمر بچوں کو ڈرائیور کے برابر والی سیٹ پر بٹھانا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہے اس پر ڈرائیور کو جرمانہ کیا جاسکتا ہے اور یہ خطرناک بھی ہوسکتا ہے لہذا انہیں پچھلی نشستوں پر سیٹ بیلٹ کے ساتھ بٹھایا جائے۔
ٹوئٹر کے ایک صارف نے محکمہ ٹریفک کے آفیشل اکاؤنٹ پر سوال کیا تھا کہ کیا میں اپنے دو سالہ بچے کو اپنے ساتھ اگلی پسنجر سیٹ پر بٹھا سکتا ہوں؟ اس پر محکمہ ٹریفک نے جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ 10 سال سے کم عمر کے بچوں کو اگلی سیٹ پر بٹھانا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہے اور اس پر جرمانہ ہوگا۔
محکمہ ٹریفک نے اس حوالے سے بچوں کیلیے دوران سفر گائیڈ لائن بی دی اور کہا کہ طلبہ کو اسکول بس میں سوار ہوتے ہوئے جلد بازی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے اور انہیں اپنی مقرر کردہ نشستوں پر سکون سے بیٹھنا چاہیے کہ یہ اقدام ان کی اور دوسروں کی حفاظت وسلامتی کے لیے ہے۔
محکمہ ٹریفک نے طلبہ کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ وہ اسکول بس میں سوار ہوتے ہوئے کئی چیزوں کا دھیان رکھیں جن میں سیٹ بیلٹ باندھنا، کھڑکی سے سر اور ہاتھ  باہر نہ نکالنا، جب تک بس مکمل طور پر نہ رکے اترنے کی کوشش نہ کرنا شامل ہے۔
محکمہ ٹریفک نے طلبہ سے کہا ہے کہ اسی طرح سڑک عبور کرنے سے قبل یہ دھیان رکھا جائے کہ گاڑیاں نہ آرہی ہوں۔ اس سے ٹریفک حادثے اور مشکلات سے بچا جاسکتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں