تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

سعودی اقامہ ہولڈرز کے لیے یہ جاننا ضروری ہوگیا

ریاض: سعودی حکومت نے اقامہ ہولڈر کو ایک اہم مسئلے کا حل بتایا جسے دیگر کو بھی جاننا ضروری ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں آن لائن سوالات کے پلیٹ فارم ‘جوازات’ پر ایک شہری نے پوچھا کہ میرے اقامہ اور ابشر پورٹل پر تاریخ پیدائش میں فرق ہے، کیسے ٹھیک کیا جاسکتا ہے؟۔

جس پر جوازات نے وضاحت پیش کی کہ اس مسئلے کے حل کیلئے ابشر پورٹل کے ذریعے جوازات کے زونل آفس سے اپائنٹمنٹ حاصل کرکے مقررہ وقت پر دفتر سے رجوع کریں جہاں سسٹم سے تاریخ درست کردی جائے گی۔

دوسرے صارف نے یہ سوال کیا کہ فیملی ڈرائیور کا اقامہ موسسہ میں ٹرانسفر ہوسکتا ہے؟۔ جواب دیا گیا کہ ذاتی ملازمین جن میں سائق خاص شامل ہیں کے اقامہ تجارتی اداروں کے نام پر منتقل نہیں ہوسکتے۔

اسی طرح جوازات پر ایک صارف نے دریافت کیا کہ وہ چھٹیوں پر تھا اس دوران اس کا پاسپورٹ چوری ہوگیا، نیا پاسپورٹ کیسے بنے گا؟ حکومت نے وضاحتی بیان میں کہا کہ اس کے لیے پرانے پاسپورٹ کی گمشدگی کی رپورٹ اور دیگر دستاویزات کا ہونا ضروری ہے جو آپ کے دعوے کو درست ثابت کرسکیں۔

Comments

- Advertisement -