جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

کرونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے پنجاب میں منہ ڈھانپنا لازمی قرار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : محکمہ صحت پنجاب میں منہ ڈھانپنے کی پانبدی عائد کردی، پابندی قانون برائے امتناع وبائی امراض پنجاب 2020 کے سیکشن 4 اور 5 کے تحت لگائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی کرونا وائرس کی وبا نے تیزی سے پھیلنا شروع کردیا ہے اور اب تک ملک بھر میں 1 لاکھ سے زائد تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

وفاقی و صوبائی حکومت کی جانب سے وائرس کے سدباب کےلیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جارہا ہے، پنجاب کے محکمہ صحت نے وائرس کا پھیلاو روکنے کےلیے پنجاب بھر میں منہ ڈھانپنے کی پابندی عائد کردیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ کیپٹن (ر) محمد عثمان کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پابندی قانون برائے امتناع وبائی امراض پنجاب 2020 کے سیکشن 4 اور 5 کے تحت لگائی گئی۔

جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عوام کے لیے عوامی مقامات پر منہ ڈھانپنا لازم ہو گا، منہ ڈھانپے بغیر آئے گاہکوں کو کسی قسم کی سروس فراہم نہ کی جائے اور ضلعی انتظامیہ اور پولیس پابندی پر سختی سے عمل درآمد کروایں۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر نے کہا کہ پابندی کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر لگائی گئی ہے، منہ ڈھانپنے سے کورونا وائرس کے پھیلاو میں کمی لائی جا سکتی ہے۔

کیپٹن (ر) محمد عثمان کا مزید کہنا تھا کہ پابندی کا اطلاق فی الفور ہوگا اور پابندی تاحکم ثانی لاگو رہے گی۔

اہم ترین

حسن حفیظ
حسن حفیظ
حسن حفیظ ایک نوجوان صحافی ہیں اور اے آر وائی نیوز لاہور کے لئے صحت، تعلیم اور ایوی ایشن سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں

مزید خبریں