ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

معلوم نہیں پنجاب حکومت نوازشریف بیوروکریسی پر کیوں بھروسہ کرتی ہے، فوادچوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ماضی میں شریف فیملی کا ملک سے جانے کا ریکارڈ اچھا نہیں ہے، ماضی میں اداروں پر حملہ ہو یا دھوکا دہی یہ ان کا وطیرہ رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاورپلے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ شہباز گل نے پلیٹ لٹس بڑھنے سے متعلق جو بتایا ایسا مجھے نہیں معلوم لیکن شہباز گل جو بات کرتے ہیں یقیناً وہ تحقیق کے ساتھ ہی کرتے ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آج نواز شریف سے متعلق عدالت نے اسٹیٹس کا پوچھا ہے، نواز شریف کی بیماری سے متعلق اعتراضات اٹھ رہے ہیں، پنجاب حکومت کہتی ہے نواز شریف کی اب رپورٹس سے مطمئن نہیں۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا کہ پنجاب حکومت نے میڈیکل رپورٹس سے انکوائری نہیں کرائی، نواز شریف کی پہلے کی میڈیکل رپورٹس کی تحقیقات کرانی چاہئیں، سوال پنجاب حکومت سے بنتا ہے انکوائری کیوں نہیں کرائی۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ نے کہا تھا کہ شہباز شریف کی ضمانت پر باہر جانے دیا جائے، احتساب سے متعلق ہمارا بیانیہ اپنی جگہ موجود ہے، یہ درست ہے کہ نواز کے جانے سے ہمارے بیانیے کو ٹھیس پہنچی ہے۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ یاسمین راشد کو بتانا چاہیے کہ اب نواز سے متعلق وہ کیا سوچتی ہیں، معلوم نہیں پنجاب حکومت نواز شریف بیوروکریسی پر کیوں بھروسہ کرتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں