ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

‘چاند کا آج نظر آنا ممکن ہی نہیں’

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اس وقت چاند کی عمر پاکستان میں 13 گھنٹے 42 ‏منٹ ہے لہذا چاند کا آج نظر آنا ممکن ہی نہیں۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ جن حضرات نے عید سعودیہ کے ساتھ منانی ہے ‏یہ ان کی آپشن ہے لیکن جھوٹ بول کر ماہ مقدس کا اختتام کرنا کہاں کی عقلمندی ہو گی، سیدھا ‏کہیں کہ ہمیں عید افغانستان یا سعودیہ کے مطابق منانی ہے۔

- Advertisement -

شوال المکرم کاچاند دیکھنے کیلئےمرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولاناعبدالخبیر آزاد ‏کی زیر ‏صدارت اسلام آباد میں جاری ہے۔

کراچی، فیصل آباد، لاہور میں چاند نظر نہ آنے پر زونل کمیٹیوں کے اجلاس ختم کر دیے گئے ہیں ‏جب کہ کوئٹہ اور پشاور میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس جاری ہیں اور چاند کی شرعی رویت سے ‏متعلق شہادتیں اکٹھی کی جارہی ہیں۔

زونل کمیٹی کے سربراہ حافظ محمد سلفی نے بتایا کہ کراچی میں چاند نظر آنے کا وقت آخر 7 بج ‏کر 44 منٹ تھا۔ چاند کی شرعی رویت سے متعلق کوئی شہادت موصول نہ ہونے پر اجلاس ختم کر ‏دیا گیا اور سفارشات مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو بھیج دی گئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں