مسلم لیگ ق کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا ہے۔ اجلاس میں چوہدری شجاعت اور طارق چیمہ کو عہدوں سے ہٹانے کی سفارش کی گئی ہے۔
مسلم لیگ ق کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا ہے کہ ق کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا ہے۔ سینیٹر کامل علی آغا کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پارٹی سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور سیکریٹری جنرل طارق بشیر چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش کی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پارٹی اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے متعلق سینیٹر کامل علی آغا کچھ دیر بعد میڈیا کو بریفنگ دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: چوہدری شجاعت کی پارٹی صدارت سے متعلق بڑے فیصلے کا امکان
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس چوہدری شجاعت کے نئے خط کا راستہ روکنے کیلیے طلب کیا گیا ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اجلاس وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی ہدایت پر بلایا جارہا ہے۔