جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

نیوزی لینڈ میں سنچری نہ کرنے کا دکھ ہے، اظہر علی

اشتہار

حیرت انگیز

کرائسٹ چرچ: قومی ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ میں سنچری کرنے کی خواہش تھی بہت قریب آکر موقع گنوادیا جس کا دکھ ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ ابھی تک نیوزی لینڈ میں سنچری نہیں بنا سکا، اس بار موقع تھا لیکن 93 رنز پر آؤٹ ہوگیا، ابھی ایک اننگز باقی ہے دوبارہ سنچری بنانے کی کوشش کروں گا۔

اظہر علی نے کہا کہ بورڈ پر رنز ہیں، کوشش یہی ہے کہ کل نیوزی لینڈ کو جلد آؤٹ کریں، ہمارے پاس دوسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز برابر کرنے کا بہترین موقع ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے اسپنر ظفر گوہر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ظفر گوہر نے بہت عمدہ بیٹنگ کی ، انہوں نے ثابت کردیا کہ وہ باصلاحیت اور پر اعتماد کرکٹر ہیں۔

‏ اظہر علی نے کہا کہ پچھلے ٹیسٹ میچ کے مقابلے میں یہ پچ مختلف ہے، پہلے ٹیسٹ کی پِچ سلو تھی جبکہ اس پچ پر اگر وکٹیں گر رہی ہیں تو رنز بھی بن رہے ہیں، ہمارے لیے وکٹیں گرنے کے باوجود رنز بنانا مفید رہا ہے۔

واضح رہے کہ ‏ کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میچ میں پاکستان ٹیم 297 رنز بنا کر پہلی اننگز میں آوٹ ہو گئی، سابق کپتان اظہر علی نے وکٹیں جلدی گرنے کے باوجود شاندار اننگز کھیلی، وہ سات رنز کے فرق سے اپنی سنچری مکمل نہ کر سکے ، ان کے 93 رنز میں 12 چوکے شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں