تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

آئی ٹی سیکٹر کی عالمی رینکنگ جاری، پاکستان کی ترقی

اسلام آباد: پاکستان کی انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) سیکٹر میں عالمی ریکنگ مزید بہتر ہوگئی، جس کا واضح ثبوت گلوبل انوویشن انڈیکس برائے سال 2021 کی حالیہ رپورٹ ہے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز فرخ اعجاز کے مطابق آئی ٹی سیکٹر میں نمایاں اصلاحات سے پاکستان کی عالمی سطح پر رینکنگ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

گلوبل انوویشن انڈیکس کی جانب سے آئی ٹی سیکٹر کے حوالے سے سال 2021 کی رینکنگ جاری کی گئی، جس میں 132 ممالک کا نام شامل ہے اور ان میں پاکستان کی پوزیشن 99ویں نمبر پر ہے۔

اس سے قبل پاکستان درجہ بندی کی فہرست میں 107ویں نمبر پر تھا، اصلاحات کے مثبت نتائج آنے کے بعد پاکستان کی 8 درجے ترقی ہوئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انڈیکس کے تحت لوئر مڈل انکم گروپ کے 34 ممالک میں پاکستان کا نمبر 17ویں ہیں جبکہ جنوبی ایشیا کے دس ممالک میں پاکستان کی 7ویں پوزیشن ہے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم کی آئی ٹی سیکٹر سے متعلق پلان کو حتمی شکل دینے کی ہدایت

گلوبل انوویشن انڈیکس کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے آئی سی ٹی سیکٹر اور انفراسٹرکچر میں اصلاحات سے اپنی پوزیشن بہتر کی،  مختلف شعبوں کی کارکردگی اور آئی ٹی سیکٹر کے 11 شعبوں میں بہت زیادہ تبدیلی آئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فون سازی، آئی ٹی ایکسپورٹ، سافٹ ویئر ٹیکنالوجی اور ٹیکنالوجی تک رسائی و استعمال میں بہتری آئی جبکہ گورنمنٹ آن لائن سروسز، موبائل ایپلی کیشنز، الیکٹرانک حصہ داری، ہائی ٹیک ایکسپورٹ کے شعبوں میں بہتری آئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عالمی اسٹارٹ اپس ایکو سسٹم انڈیکس میں بھی پاکستان کی رینکنگ 82 سے 75ویں نمبر پر پہنچ گئی جبکہ اسٹارٹ اپس انڈیکس میں پاکستان کے 2 نئے شہر بھی شامل ہوئے کے بعد فہرست میں شامل پاکستانی شہریوں کی تعداد 8 تک پہنچ گئی۔

نئے شامل ہونے والے شہروں میں جہلم اور ملتان کو ٹاپ 1000 میں جگہ ملی، جبکہ اسلام آباد 122 درجہ ترقی کرکے ٹاپ 500 میں 437 ویں پوزیشن پر آگیا، اسی طرح لاہور 14 درجہ ترقی کرکے دنیا بھر میں 257 پوزیشن پر پہنچ گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں اسٹارٹ اپس ایکوسسٹم کے تحت وینچر کیپیٹل فنڈنگ میں97 فیصد اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی جریدہ پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر کے مستقبل سے پرامید

دوسری جانب وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق کا کہنا تھا کہ ’آئی ٹی سیکٹر میں ہماری اصلاحات عالمی درجہ بندی میں بہتری کا سبب بنیں، پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر میں نمایاں ترقی کو دنیا بھر میں سراہا جارہا ہے، عالمی درجہ بندی میں بہتری پر خوش آئند ہے مگر ابھی بہت سارے کام باقی ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ عالمی اداروں کی جانب سے ہماری کوششوں کا اعتراف بتاتا ہے کہ ہم درست سمت میں جارہے ہیں، جس کے سلسلے کو آئندہ بھی جاری رکھیں گے۔


This browser does not support inline PDFs. Please download the PDF to view it: Download PDF 

Comments

- Advertisement -