منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

’اتفاق ہوا تھا نگراں وزیراعظم سیاستدان ہونا چاہیے‘

اشتہار

حیرت انگیز

سابق وزیر داخلہ و رہنما مسلم لیگ ن راناثنااللہ نے کہا ہے کہ اتفاق رائے ہوا تھا کہ نگراں وزیراعظم کوئی سیاست دان ہونا چاہیے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کا تعلق اگر چھوٹے صوبے سے ہو اور بلوچ ہو تو اچھا میسج جائے گا اس لحاظ سے سب سے زیادہ مناسب شخصیت انوارالحق کاکڑ بنتے ہیں۔

راناثنااللہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے 3 ناموں میں سے ایک نام پر پسندیدگی کا اظہار کیا تھا جےیوآئی، دیگر جماعتوں نے وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار کیا اور کہا آپ کا استحقاق ہے کسی ایک نام پراتفاق کرنا باہمی مشاورت سے ہوتا ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ اخترمینگل کےساتھ اچھا وقت گزارا ہے ان کا گلا جائز اس لحاظ سے ہےکہ انوارالحق ان کے سیاسی حریف ہیں۔

سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ مردم شماری اتفاق رائے سے منظور ہوئی، مردم شماری کی منظوری میں پیپلزپارٹی نے بھی ووٹ دیا یہ فیصل کنڈی کی اپنی سوچ ہوسکتی ہے مگران کی پارٹی کا جو مؤقف ہے وہ آن ریکارڈ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں