تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

‘ن لیگ سے طے ہوا تھا اسمبلیاں توڑی جائیں گی’

تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر فوادچوہدری نے کہا ہے کہ ن لیگ کیساتھ طے کر لیا گیا تھاکہ اسمبلیاں توڑی جائیں گی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے فوادچوہدری نے کہا کہ طےہواتھاکہ ہم اسمبلی میں جائیں گے اور اسمبلیاں توڑی جائیں گی یہ بھی طےہوا تھا کہ اسمبلیاں توڑنے کے بعدالیکشن کی کال دی جائےگی لیکن راتوں رات ن لیگ اپنےمؤقف سے مکرگئی۔

فوادچوہدری نے کہا کہ معاملات طے ہوگئے تھے ن لیگ سمجھی ہم کمزورہوگئےتوپیچھےہٹ گئی اس وقت شریف اور زرداری خاندان کےذاتی مسائل ہیں یہ دونوں خاندان چاہتےہیں کہ ان کے کیسز معاف کر دیئےجائیں دونوں خاندانوں پر اربوں کے کیسز ہیں کیسےچھوڑاجاسکتاہے دونوں پارٹیاں ان ہی دونوں خاندانوں کےزیراثرہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ کچھ ایسےمعاملات ہوتےہیں جہاں نیوٹرل ہونےکی ضرورت نہیں ہوتی نیب قانون میں جوترمیم ہوئیں اس میں اداروں نےنیوٹرل ہوناہےتوتباہی ہے اسٹیبلشمنٹ کوہم کہتےہیں لیکن اصل قصور سیاستدانوں کاہے۔

سابق وزیر کا کہنا تھا کہ اگرادارےنہ چاہتےتوہماری حکومت نہیں گرتی پاکستان کی سیاست میں اسٹیبلشمنٹ پلیئرہےوہ کیسے نیوٹرل ہوسکتاہے سوشل میڈیاکےذریعےانقلاب آگیاہےاب سب عوام کو پتہ چل جاتاہے ہمارے کئی لوگوں نے بتایا انہیں فون آرہےہیں کہ پی ٹی آئی کےٹکٹس نہ لیں۔

فوادچوہدری نے کہا کہ میرا اسٹیبلشمنٹ کیساتھ احترام کاتعلق ہے بات یہاں نہیں پہنچنی چاہیے تھی پاکستان میں بہت چیزیں خراب ہوکرٹھیک ہوجاتی ہیں یہ بھی ٹھیک ہوجائے، پاکستان میں کوئی رولز ہے ہی نہیں،ساری کرسی کی سیاست ہے کرسی کی سیاست میں پاکستان آگےہی نہیں بڑھ رہا۔

Comments

- Advertisement -