اتوار, جون 23, 2024
اشتہار

مکہ مکرمہ سے غار حرا جانا انتہائی آسان ہو گیا!

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی حکومت زائرین حج وعمرہ کو سہولتوں کی فراہمی کیلیے اقدامات کرتی رہتی ہے جس کی وجہ سے اب عازمین کا غار حرا کی چوٹی تک پہنچنا آسان ہوگیا ہے۔

مشاہیر اسلام میں غار حرا کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ یہ وہ مقدس مقام ہے جہاں نبی آخر الزماں ﷺ اپنی بعثت سے قبل وقت کا بڑا حصہ تنہائی میں اللہ تعالیٰ کی عبادت کرتے گزارتے تھے اور سب سے پہلی وحی بھی اسی مقام پر آپ ﷺ پر نازل ہوئی۔

دنیا بھر سے سالانہ سعودی عرب جانے والے لاکھوں عازمین حج اور عمرہ کی دلی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اس مقدس مقام کی زیارت کریں اور کچھ وقت یہاں گزاریں جہاں نبی مکرم ﷺ کی جسم اطہر کی خوشبو موجود ہے۔ تاہم یہ غار پہاڑ کی چوٹی پر واقع ہے اور راستہ کافی دشوار گزار ہے۔

- Advertisement -

تاہم سعودی حکومت جہاں زائرین حج وعمرہ کو سہولتوں کی فراہمی کے لیے دیگر اقدامات کر رہی ہے وہیں غار حرا تک آسان رسائی کے لیے بھی اقدامات کیے گئے جس کے بعد اب زائرین کے لیے غار حرا کی چوٹی تک با آسانی پہنچنا ممکن ہو گیا ہے۔

سعودی حکومت کی جانب سے غار حرا کی چوٹی تک جانے والے خصوصی راستے پر کافی کشادہ اور بہترین سیڑھیاں بنائی ہیں اور زائرین  کی سہولت کے لیے بورڈز بھی آویزاں کیے گئے ہیں۔

غار حرا کے پہاڑ کے دامن میں حرا ثقافتی ولیج بھی بنایا گیا ہے جب کہ ایک بہت بڑی مارکیٹ بھی قائم کی گئی ہیں جہاں سے زائرین کھانے پینے سمیت دیگر اشیائے کی خریداری کر سکتے ہیں۔

سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے حرا پہاڑ کے دامن میں زائرین کو دھوپ سے بچانے کے لیے چھتریاں لگائی گئی ہیں جب کہ سخت گرمی میں ٹھنڈے پانی کے چھڑکاؤ کے لیے خصوصی فوارے بھی نصب کیے گئے ہیں۔

آئندہ برس گالف کارٹ کی سروس بھی شروع کی جا رہی ہے جس کے ذریعے زائرین غار حرا تک مزید آسانی سے پہنچ جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں