راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے اٹلی کے وزیر خارجہ پاولو گینسٹو لین کی ملاقات ہوئی ہے جس میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ امور ،علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی اشتراک بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی۔
اس موقع پر اٹلی کے وزیر خارجہ پاولو گینسٹو لین نے آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا علاقائی سیکیورٹی میں کردار قابل تعریف ہے ۔
اس سے قبل آج آرمی چیف نے اپنے ادارے سے احتساب کا آغاز کرتے ہوئے کرپشن کے الزام میں اعلٰی فوجی افسروں کو برطرف کردیا، فارغ ہونے والوں میں بریگیڈئیرزاورکرنل بھی شامل ہیں جن کو رینک اورریٹائرمنٹ پرمراعات سے بھی محروم کردیا گیا ہے۔