جمعرات, مارچ 13, 2025
اشتہار

اٹلی سے عازمین حج کا پہلا قافلہ مکہ مکرمہ پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں دنیا بھر سے عازمین حج کی آمد کا سلسلہ ہے، ایسے میں اٹلی سے 130 افراد پر مشتمل عازمین حج کا پہلا قافلہ مکہ مکرمہ پہنچ گیا ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی کے عازمین حج کو ایئرپورٹ پہنچنے پر قہوہ، کھجور اور پھول پیش کرکے خوش آمدید کہا گیا، جدہ ایئرپورٹ پہنچنے پر اٹلی کے عازمین حج کو بہترین سہولتیں فراہم کی گئیں۔

اٹلی حجاج کے معلم ادارے کے سربراہ ڈاکٹر احمد سندی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ’سعودی حکومت کی ہدایت اور وزیر حج و عمرہ کی نگرانی میں معلمین کا ادارہ عازمین کو ہر طرح کی خدمات فراہم کر رہا ہے‘۔

اُنہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کی شکایت کے ازالے کے لیے مستعد کمیٹی قائم کردی گئی ہے، ہم عازمین کے سفر کو یادگار اور خوشگوار بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

دوسری جانب سعودی عرب میں ادارہ امن عامہ نے کہا ہے کہ ’تمام اقسام کے وزٹ ویزے پر آنے والوں کے لیے مکہ میں رہنا غیرقانونی ہے۔ اب تک 20 ہزار سے زائد افراد کے خلاف کارروائی کی ہوچکی ہے۔

سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت داخلہ کے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 15 ذوالقعدہ بمطابق 23 مئی 2024 سے 15 ذی الحجہ بمطابق 21 جون تک وزٹ ویزے پر آنے والوں کو مکہ میں رہنے کی اجازت نہیں۔

جن افراد کے پاس وزٹ ویزا ہے انہیں چاہئے کہ وہ کسی دوسرے شہر منتقل ہوجائیں بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی، خلاف ورزی کرنے والوں پر حج ضوابط کا اطلاق کیا جائے گا۔

اب تک کتنے پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے؟

واضح رہے کہ وزارت حج کی جانب سے جاری ضوابط کے تحت پرمٹ کے بغیر کسی کو مکہ میں جانے کی اجازت نہیں ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں