بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

اٹالین اوپن ٹینس: اسٹینلاس وارینکا تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

سوئٹزر لینڈ کے اسٹینلاس وارینکا نے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔

روم میں ٹائٹل کے حصول کی جنگ جاری ہے۔ دوسرے راؤنڈ کے میچ میں فورتھ سیڈ سوئٹز رلینڈ کے اسٹینلاس وارینکا نے فرانس کے بینوٹ پیئر کو تین سیٹ کے مقابلے کے بعد زیر کیا۔ فرانسیسی کھلاڑی نے پہلا سیٹ 7-5 سے جیت کر برتری حاصل کی۔

ایک سیٹ کے خسارے میں جانے کے بعد سوئس کھلاڑی نے بھرپور کم بیک کیا اور باآسانی 2-6 اور 1-6 سے میچ اپنے نام کرلیا۔

- Advertisement -

اس سے قبل پہلے راؤنڈ کے میچ میں اسپین کے ڈیوڈ فیرر نے اٹلی کے فیلیپو ولاندری کے خلاف 3 سیٹ کے مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں