تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

اطالوی وزیر اعظم نے وبا روکنے کے لیے مشکل فیصلوں کی ذمہ داری قبول کر لی

روم: اطالوی وزیر اعظم نے کرونا وائرس کی وبا کی روک تھام کے لیے کیے گئے مشکل فیصلوں کی ذمہ داری قبول کر لی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اٹلی میں لاک ڈاؤن میں 3 مئی تک توسیع کر دی گئی ہے، لاک ڈاؤن میں توسیع کا اعلان اطالوی وزیر اعظم جوسیپی کونٹے نے کیا، انھوں نے کہا کہ فیصلہ مشکل ہے لیکن وقت کی ضرورت ہے۔

اطالوی وزیر اعظم جوسیپی نے واضح طور پر کہا کہ اس مشکل فیصلے کی تمام تر ذمہ داری قبول کرتا ہوں، امید ہے 3 مئی کے بعد کاروبار بحال ہو جائیں گے، لیکن 3 مئی کے بعد بھی محتاط رہنا ہوگا، اگر 3 مئی سے قبل حالات بہتر ہو گئے تو پابندیاں پہلے ہی ختم کر دیں گے۔

 

جوسیپی کونٹے کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایسٹر کی چھٹیوں میں بھی لاک ڈاؤن کی پابندی کرنی ہوگی، ملک کرونا کے دوسرے فیز میں داخل ہو چکا ہے، احتیاط کرنا ہوگی، ماہرین سے مسلسل رابطے میں ہوں، حکومت شہریوں کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائے گی۔

خیال رہے کہ چین کے بعد اٹلی دوسرا ملک تھا جہاں نیا اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین بے پناہ تباہ کن ثابت ہوا، اٹلی میں بہت تیزی سے وائرس کا شکار ہو کر لوگ مرنے لگے اور ایک ہی ہفتے کے دوران ہلاکتوں میں اٹلی نے چین کو بہت پیچھے چھوڑ دیا تھا۔ تاہم اب دو دن سے امریکا نے ہلاکتوں میں اٹلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

اٹلی دنیا کا دوسرا ملک ہے جہاں وائرس سے سب سے زیادہ ہلاکتیں واقع ہو چکی ہیں، اب تک 19,468 وائرس سے مر چکے ہیں جب کہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 152,271 ہے۔

Comments

- Advertisement -